منگل, نومبر 18, 2025
ہومانٹرنیشنلجنوبی کوریا کی عوامی جمہوریہ کوریا کےساتھ فوجی مذاکرات کی پیشکش

جنوبی کوریا کی عوامی جمہوریہ کوریا کےساتھ فوجی مذاکرات کی پیشکش

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا نے اتفاقی جھڑپوں کو روکنے اور بین الکوریائی سرحد کے ساتھ عسکری کشیدگی میں کمی کے لئے عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ فوجی مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

نائب وزیر دفاع برائے قومی دفاعی پالیسی کم ہونگ۔چیئول نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کے فوجیوں نے حال ہی میں غیر فوجی علاقے (ڈی ایم زیڈ) کے اندر فوجی حد بندی لائن (ایم ڈی ایل) کو عبور کرنا جاری رکھا ہے، وہ جنوبی کوریا کے علاقوں میں دراندازی کر رہے ہیں، وہاں تکنیکی سڑکوں کی تعمیر اور باڑ لگا رہے ہیں اور انہوں نے ایم ڈی ایل کے ارد گرد بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج عوامی جمہوریہ کوریا کے فوجیوں کی دراندازی کا انتباہی پیغامات اور انتباہی فائرنگ کے ذریعے مسلسل جواب دے رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!