کراچی میں گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار ایک خاتون جاں بحق ، ایک زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گڈاپ ٹائون تھانے کے علاقے سپر ہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے سکوٹی کو ٹکر مار دی جس کے باعث سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں اور شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی۔
حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 20 سالہ سمرا شیخ دختر حاتم شیخ جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 37سالہ رابعہ ناز دختر شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق خواتین بحریہ ٹائون کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیچر ہیں۔
پولیس نے حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور کاشف عزیز کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔


