منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینچین میں جنوری تا اکتوبر ریکارڈ تعداد میں لوگوں کا ریلوے کے...

چین میں جنوری تا اکتوبر ریکارڈ تعداد میں لوگوں کا ریلوے کے ذریعے سفر

بیجنگ(شِنہوا)2025 کے پہلے 10 ماہ کے دوران مسافروں کی ریکارڈ بلند تعداد نے چین کے ریلوے نظام کے تحت سفر کیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں ملک بھر میں ریلوے مسافروں کی مجموعی تعداد 3.95 ارب رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ہی اس نے محفوظ اور منظم سفر کو ترجیح دی ہے اور ساتھ ہی مسافروں کی بڑھتی ہوئی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی کام کیا ہے۔ مثال کے طور پر پہلے 10 مہینوں میں اس نے سیاحت پر مبنی 2 ہزار 49 ٹرین سروسز فراہم کیں جو سالانہ بنیاد پر 28.1 فیصد زیادہ ہیں۔

کمپنی نے سفر کو مزید آسان اور کم خرچ بنانے کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا جن میں طلبہ، بچوں اور دیگر اہم گروہوں کے لئے خصوصی رعایتی سہولیات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!