وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے صحافی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطاء تارڑ نے لکھا کہ شاہزیب خانزادہ کیساتھ جو ہوا انتہائی قابل مذمت ہے، ریاست کی جانب سے شاہزیب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ آدمی کون تھا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کے ساتھ جا رہا ہو اور اسے ہراساں کیا جائے۔


