منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا 35 ویں نیشنل گیمز شیڈول کا اعلان،...

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا 35 ویں نیشنل گیمز شیڈول کا اعلان، سائیکلنگ گیمز سے باہر

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے35 ویں نیشنل گیمز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر تے ہوئے سائیکلنگ ایونٹ کو بھی گیمز سے باہر کر دیا ہے۔

ملک بھر سے مختلف صوبوں اور محکموں کے 11 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز گیمز میں شرکت کریں گے جن میں 4663 رجسٹرڈ اتھلیٹس شامل ہیں۔2566 مرد اور2097 خواتین مختلف گیمز میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

صوبوں اور محکموں کے دستوں اور مقابلوں کا باقاعدہ آغاز 4 دسمبر کو ہو گا۔

اختتامی تقریب 13 دسمبر کو منعقد کی جائیگی جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہونگے ، تقریب میں وزیراعظم بھی شرکت کرینگے، گیمز کی افتتاحی تقریب میں حدیقہ کیانی سمیت نامور گلوکار پرفارم کرینگے۔

دوسری جانب سائیکلسٹس پی او اے کی پسند ونا پسند کی بھینٹ چڑھ گئے اور سائیکلنگ ایونٹ کو 35 ویں نیشنل گیمز سے باہر کردیاگیا،سائیکلنگ کو تاریخ میں پہلی بار نیشنل گیمز سے باہر کیا گیا ہے، سائیکلنگ کی ایک فیڈریشن پی او اے کی پسندیدہ شخصیت خواجہ ادریس کی سرپرستی میں چل رہی ہے، خواجہ ادریس والی فیڈریشن پنجاب حکومت کی چہیتی ہے اورپنجاب حکومت کو خوش رکھنے کیلئے پی او اے نے اظہر شاہ والی فیڈریشن کو معطل کر رکھا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!