منگل, نومبر 18, 2025
ہومپاکستانموسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی غربت، معاشی دباؤ کا سبب بن رہا ہے،...

موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی غربت، معاشی دباؤ کا سبب بن رہا ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی کو غربت اور معاشی دباؤ کا سبب قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مسائل کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو صورتحال سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے، دیہی علاقوں کی شہری منتقلی سے کچی آبادیاں، صاف پانی اور صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں آبادی کی 2.55 فیصد گروتھ خطے کے تمام ممالک سے زیادہ ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، ہمیں آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کو آبادی اور کلائمیٹ چینج جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، بڑھتی آبادی مسائل کو جنم دیتی اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا گیاتو سنگین صورتحال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے، ہمیں آ بادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ جی ڈی پی گروتھ آبادی کی 2.5فیصد کی ضروریات سے کم ہے، 2.55فیصد آبادی کی گروتھ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے، پاکستان میں تقریبا 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زیادہ متاثرہ لوگ شامل ہیں، ہمیں فوری طور پر 2.55فیصد آبادی کی گروتھ میں کمی لانا ہوگی، دیہی علاقوں کے لوگوں نے شہروں میں کچی آبادی قائم کی ہوئی ہیں، کچی آبادیوں میں صاف پانی، صحت، چائلڈ اسٹنٹنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی بھی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے، کلائمیٹ چینج کے باعث سیلاب، خشک سالی جیسی آفات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف پروگرام اور اسٹرکچرل ریفامرز پر عملدرآمد کر ر ہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!