بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی رصدگاہ نے شدید سرد لہر کا بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک کے وسیع حصوں پر یخ بستہ ہواؤں کا راج رہنے کی توقع ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق 16 نومبر سے 18 نومبر تک سرد لہر سے وسطی اور مشرقی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور یومیہ اوسط یا کم از کم درجہ حرارت 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔
مرکز نے بتایا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ شانشی، چھونگ چھنگ، ہینان اور ہوبے کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
مرکز نے متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تیاریاں تیز کریں اور گرم آب و ہوا کی فصلوں اور آبی حیات کو سردی سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
چین کے موسمی انتباہی نظام میں 4 درجات ہیں جو رنگوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔ سرخ رنگ سب سے شدید انتباہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس کے بعد نارنجی، پیلے اور نیلے رنگ کے انتباہات جاری کئے جاتے ہیں ۔



