منگل, نومبر 18, 2025
ہومتازہ ترینزغرب میں انٹرلیبر 2025 کتاب میلہ جاری، 15 ممالک کے 360 سے...

زغرب میں انٹرلیبر 2025 کتاب میلہ جاری، 15 ممالک کے 360 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت

کروشیا کا سب سے بڑا سالانہ کتاب میلہ زغرب میں منگل کے روز شروع ہو گیاجس میں دنیا کے 15 ممالک اور خطوں کے 360 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔

زغرب میں میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کروشیا کے وزیرِاعظم آندریج پلینکووِچ نے کہا کہ انٹرلیبر 2025 کے نام سے منعقد ہونے والا 47واں بین الاقوامی کتاب میلہ کروشیا کے اشاعتی شعبے کو مضبوط کرےگا جبکہ اس سے کتابوں، مصنفین، مطالعے، سائنس اور علم کو فروغ ملے گا۔

افتتاحی تقریب میں موجود زغرب کے میئر ٹومیسلاو ٹومیسوِچ کا کہنا تھا کہ انٹرلیبر کروشیا کے عوام کی کتابوں سے محبت کو نمایاں کرتا ہے۔

انٹرلیبر کو ملک کا سب سے اہم سالانہ قومی ادبی ایونٹ سمجھا جاتا ہے جو 16 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس میں ہر نسل کے مصنفین، ناشرین اور قارئین اکٹھے ہوں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (کروشین): دینا گروزدانووِچ پوسٹولکا، پروجیکٹ مینیجر، انٹرلیبر

"انٹرلیبر ہماری سب سے بڑی کتابی نمائش ہے۔ یہ ایک قومی میلہ ہے۔ کروشیا بھر سے تمام ناشر یہاں جمع ہوتے ہیں۔ مصنفین اپنی کتابیں پیش کرنے اور قارئین سے براہِ راست بات چیت کرنے کے لئے یہاں آتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ہمارے پاس مطالعے کے فروغ اور نئے قارئین کی نئی نسل کو ابتدائی عمر سے پروان چڑھانے کے لئے متعدد پروگرام بھی ہیں۔ اسی لئے انٹرلیبر دراصل کروشیا اور کروشین عوام کے لئے بہت اہم ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (کروشین): میروسلاوا وُچِچ، چیف ایڈیٹر، اسکولسکا کنیجا پبلشنگ ہاؤس

"انٹرلیبر واقعی کتابوں کا جشن ہے۔ یہ مطالعے کی خوشی کا موقع ہے۔ اس موقع پر زغرب اور پورے کروشیا کا ماحول بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا سال بھر ہونا چاہئے۔

ہر کوئی کتابوں کی بات کرتا ہے۔ یہ مصنفین اور مصوروں کا میلہ ہے۔ہم کروشیا کے ادب کا جشن مناتے ہیں، اپنے اُن مترجمین کا بھی جو عالمی کلاسیکی ادب کو کروشین زبان میں منتقل کرتے ہیں، اُن مصوروں کا بھی جو ان تحریروں میں جان ڈال دیتے ہیں اور مدیران سمیت اُن تمام افراد کا جو کتابوں کی تخلیق میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔”

انٹرلیبر میلے کا انتظام کروشیا کی وزارتِ ثقافت و میڈیا اور زغرب شہر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

زغرب، کروشیا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!