بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے اتوار کے روز جاپان میں بیرون ملک تعلیم سے متعلق ایک انتباہ جاری کیاہے جس میں وہاں موجود چینی طلبہ اور وہ طلبہ جو عنقریب جاپان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خطرات کا محتاط انداز میں جائزہ لیں، ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے تعلیمی منصوبوں کو سوچ سمجھ کر ترتیب دیں۔
وزارت نے کہا کہ جاپان میں چینی شہریوں کے لئے حفاظتی خطرات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ جاپان میں حالیہ خراب عوامی سکیورٹی صورتحال، چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والے جرائم میں اضافہ اور مجموعی طور پر غیر موافق تعلیمی ماحول کو قرار دیا گیا ہے۔



