بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانملکی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ایک اور ترمیم کی ضرورت پڑی تو...

ملکی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ایک اور ترمیم کی ضرورت پڑی تو ضرور لائینگے، طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں ترامیم نے ملک کو استحکام فراہم کیا اگر اس استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے ایک اور ترمیم درکار ہوئی تو ہم اسے بھی دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر ضرور لائینگے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جب چاہے ترمیم کر سکتی ہے اور یہ کام پارلیمنٹ ہی کو کرنا چاہئے، پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہی نظر آنا چاہئے۔

انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے حالیہ استعفوں کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جج آئین کے تحت حلف اٹھاتے ہیں وہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کہ آئین میں ترمیم ہو تو استعفیٰ دیدیں، ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنادیا تھا، سیاسی استعفوں سے پارلیمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑیگا، آئین ججوں کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہش کے مطابق چلے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ججوں کی تنخواہوں سے لیکر اختیارات تک سب کچھ پارلیمنٹ ہی طے کرتی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ مستعفی ہونیوالے سینئر جج جانبدار تھے اور سیاسی فیصلے دے رہے تھے، ججوں نے ازخود نوٹس کے بیجا استعمال کے ذریعے وزرائے اعظم کو گھر بھیجنے اور حکومت پر دبا ڈالنے کی روایت قائم کی۔

پی ٹی آئی وہاں انتخابات نہیں لڑنا چاہتی جہاں اسے سخت مقابلے کا سامنا ہو۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!