بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین میں فضائی گزرگاہوں کے تحفظ میں پیش رفت، پرندوں کی جنت...

چین میں فضائی گزرگاہوں کے تحفظ میں پیش رفت، پرندوں کی جنت دریائے زرد طاس میں بھرپور رونق

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ڈونگ ینگ میں دریائے زرد طاس قدرتی تحفظ گاہ میں پرندے دیکھنے کا بین الاقوامی تہوار شروع ہو گیا، جہاں جنگلی پرندوں کےغول کے پانی کی سطح کے بالکل قریب اڑنے کے مناظر دیکھ کر پرندے دیکھنے کے شوقین افراد محظوظ ہوئے۔

پرندے دیکھنے کے تہوار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی ایشیا کے لئے یونیسکو علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر شہباز خان نے کہا کہ ہم حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، ماحولیاتی تہذیب اور قومی پارک کے قیام کے حوالے سے چین کے بڑھتے ہوئے قائدانہ کردار کا جشن منا رہے ہیں۔

فطرت کے تحفظ کی عالمی حکمت عملیوں کے سینئر مشیر جیمز فٹز سمنز نے ’’دریائے زرد سے سمندر تک‘‘ کے عنوان سے دریائے زرد کے کنارے پرندہ بینی کے تیسرے سیزن میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کی طرف سے ساحلی وٹ لینڈ کے تحفظ کی کوششیں عالمی سطح پر غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے زرد طاس کو عالمی سطح پر پرندوں کے تحفظ کے ایک اہم مقام کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، جو نہ صرف ان کی افزائش نسل بلکہ مشرقی ایشیائی-آسٹریلوی فضائی راستے پر ہجرت کرنے والے پرندوں کو مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

جنگلات اور چراہ گاہوں کی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں پرندوں کی ہجرت کے 9 بڑے فضائی راستوں میں سے 4 راستے چین سے گزرتے ہیں۔ چین میں پرندوں کے مسکن اور ان کی ہجرت کے راستوں کا تحفظ عالمی سطح پر ان کی بقا اور افزائش نسل کے لئے بہت اہم ہے۔

ڈونگ فینگ کے نائب میئر وانگ شیو فینگ نے شرکاء کو بتایا کہ مقامی حکام نے فعال طور پر جامع ماحولیاتی نظم ونسق کو فروغ دیا ہے جس کے نتیجے میں حالیہ برسوں میں پرندوں کی اقسام 187 سے374 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ 60 لاکھ پرندے اس علاقے میں اپنی افزائش نسل اور آرام کرتے ہیں۔

چائنہ وٹ لینڈز ایسوسی ایشن کے صدر وانگ ہائی زونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2200 سے زیادہ وٹ لینڈ محفوظ مقامات قائم کئے ہیں جن میں 82 وٹ لینڈز بین الاقوامی اہمیت کے حامل ہیں جنہیں رامسر مقامات کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 80 قومی اہمیت کے حامل وٹ لینڈز ہیں اور 22 بین الاقوامی وٹ لینڈ شہر ہیں۔ 5 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز وٹ لینڈ علاقوں کو تحفظ فراہم کرکے چین نے ایشیا کا سب سے بڑا وٹ لینڈ تحفظ نظام قائم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!