بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلاسرائیلی فورسز کا ایک اور ظالمانہ اقدام، قدیم شہر حیبرون میں کرفیو...

اسرائیلی فورسز کا ایک اور ظالمانہ اقدام، قدیم شہر حیبرون میں کرفیو نافذ کر کے مسجد میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا

اسرائیلی فورسز نے حیبرون کے قدیمی شہر میں غیر قانونی طور پر آباد یہودیوں کو تعطیلات آزادی کیساتھ منانے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ تاریخی ابراہیمی مسجد کو بھی مسلم عبادت گزاروں کیلئے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح سے شہر کے مختلف محلے میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کرفیو کی وجہ سے فلسطینی شہری اپنے گھروں تک واپس نہیں جا سکے اور انہیں حیبرون میں رشتہ داروں کے یہاں رات گزارنی پڑی۔

کرفیو اسرائیل کی جانب سے ابراہیمی مسجد کے باقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اسے ایک عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی کوششوں کے دوران لگایا گیا ہے، اسرائیل نے یہ اقدام یہودیوں کی جشن سیرا ڈے کے موقع پر اٹھایا ہے جو ہر سال حیبرون میں تاریخی یہودی موجودگی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے منایا جاتا ہے، ابراہیمی مسجد حیبرون کے قدیمی شہر میں واقع ہے جو اسرائیلی فوج کے مکمل کنٹرول میں ہے اور یہاں تقریباً 400 غیر قانونی آبادکار مقیم ہیں جن کی حفاظت کیلئے 1500 اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!