بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلبیمار عازمین پر حج ادائیگی کی پابندیاں عائد، سعودی حکومت نے واپس...

بیمار عازمین پر حج ادائیگی کی پابندیاں عائد، سعودی حکومت نے واپس بھیجنے کی پالیسی بھی لاگو کردی

سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے باعث آئندہ حج سیزن میں عازمین پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ڈیپورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی ہے۔

سعودی وزارت مذہبی امور نے واضح کیاہے کہ بیمار عازمین کوان کے ملکوں کو واپس بھیج دیاجائیگا، ایسے عازمین واپسی کا خرچہ خود ادا کریں گے جبکہ بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنیوالے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی۔

سعودی وزارت صحت کی نئی پالیسی کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ دل کے امراض کا شکار مریض جو مشقت کے بھی قابل نہ ہوں ان پر بھی حج کی پاپندی ہوگی۔

پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے حامل مریضوں پر بھی پاپندی ہوگی، شدید اعصابی یا نفسیاتی امراض، کمزور یاداشت، شدید معذوری اور ڈیمنشیا کا شکار افراد بھی حج ادا نہیں کر سکیں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے شدید بڑھاپے یا الزائمنز اور رعشہ کے مریض پر بھی پاپندی عائد کردی گئی، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرج بخار کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے۔

کینسر کے مریضوں پر بھی حج کی پابندی عائد کردی گئی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!