مری گلاس ٹرین منصوبے کے کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو تجویز دی ہے کہ منصوبے کے مجوزہ روٹ کو فیض آباد کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بڑھایا جائے، یہ تجویز پنجاب حکومت، نیسپاک اور سی ڈی اے کے حالیہ اجلاسوں میں پیش کی گئی ہے ان اجلاسوں میں منصوبے کے اگلے مرحلے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت راول جھیل پارک اور بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک گلاس ٹرین سروس کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔
منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے، منصوبے کے مطابق ٹرین بھارہ کہو بائی پاس سے مری کے پنڈی پوائنٹ تک 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔


