ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): زاؤ جن ژینگ، نمائندہ شِنہوا
"ہیلو! یہ ایک لائیو سٹریمنگ روم ہے جو چین کے شہروں میں عام سا مقام ہے لیکن آپ شاید یہ توقع نہ کریں کہ یہ روم ہوانگ شان پہاڑ کے دامن میں ایک گاؤں میں قائم ہے جو چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں یونیسکو کی عالمی قدرتی و ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ اس چھوٹے گاؤں نے ای کامرس لائیو سٹریمنگ کے ذریعے پورے ملک کے خریداروں سے رابطہ قائم کیا ہے۔”
ہوانگ شان پہاڑ اپنی چائے اور چائے کی پروسیسنگ کی تکنیکوں کے لئے مشہور ہے۔ شی شیان کاؤنٹی کی وانگ کون ٹاؤن شپ کے ہینگ گوان گاؤں میں قائم ای کامرس صنعتی پارک میں ای کامرس کو روایتی زراعت کے ساتھ گہرائی سے جوڑا گیا ہے جس سے پودے لگانے اور پروسیسنگ سے آن لائن فروخت تک ایک مکمل صنعتی سلسلہ قائم ہوا ہے۔ اس نے علاقے کی چائے کی مصنوعات کو ملک گیر مقبولیت کی سطح تک پہنچانے میں مدد دی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی یالون، منیجر، ڈوئین اسٹور آپریشن ، ہوانگ شان یینگ سوئی ٹی کمپنی لمیٹڈ
"ہم بنیادی طور پر گلِ زرد، گلاب اور اوسمنٹھس جیسے روایتی خشک پھولوں کی چائے فروخت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہوانگ شان چونکہ گلِ زرد کی چائے کے لئے مشہور ہے اس لئے ہم یہاں کے خام پھولوں کو مقامی سطح پر حاصل کرتے ہیں اور انہیں لائیو سٹریم فروخت کے لئے زرعی مصنوعات میں پروسیس کرتے ہیں۔ اپنی زیادہ فروخت کے موسم میں ایک ہی لائیو سٹریمنگ سے 5 لاکھ سے 10 لاکھ یوآن (تقریباً 70210 سے 140420 امریکی ڈالر) تک کی فروخت ممکن ہے۔ ہمارے ڈوئین آن لائن اسٹور سے اوسطاً 60000 سے 80000 یوآن (تقریباً 8400 سے 11200 امریکی ڈالر) کی یومیہ مجموعی فروخت ہوتی ہے۔”
مستقل فروخت نے مقامی گلِ زرد کے کسانوں کو بڑی ترقی دی اور فائدہ پہنچایا ہے۔ انہیں اب اس بات کی فکر نہیں رہتی کہ ان کے پھول فروخت ہونے سے رہ جائیں گے کیونکہ پودے لگتے ہی پیشگی بک کر لئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسان مقامی کاروباری اداروں میں جز وقتی ملازمت کر کے اضافی آمدنی بھی کما سکتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی شوئی نینگ، جنرل منیجر، ہوانگ شان یینگ سوئی ٹی کمپنی لمیٹڈ
"ہم اب صرف ایک مصنوعات بیچنے والی کمپنی نہیں رہے بلکہ ایک ایسے پل کے طور پر کام کرتے ہیں جو شہری صارفین کی ضروریات کو دیہی علاقوں تک پہنچاتا ہے اور کسانوں کو پیشہ ورانہ کاشت میں رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ منڈی کی طلب کے مطابق اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات اگائیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): شین ہائیان، پارٹی چیف، ہینگ گوان گاؤں، شی شیان کاؤنٹی
"سال 2018 میں ہمارے گاؤں نے ای کامرس کے عروج کے موقع کو بھانپ لیا اور ایک ماحول دوست ای کامرس صنعتی پارک بنانے کا آغاز کیا۔ اس پارک میں فی الحال سات ادارے کام کر رہے ہیں جن کی سالانہ پیداوار کی مالیت 9 کروڑ 96 لاکھ یوآن (تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح تقریباً 40 مقامی خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔”
اکیلے کام کرنے سے لے کر گروپ کی صورت میں ترقی کرنے تک شی شیان کاؤنٹی نے 3 ہزار سے زائد ای کامرس اداروں کو پروان چڑھایا ہے جہاں 10 ہزار سے زیادہ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): زاؤ جن ژینگ، نمائندہ شِنہوا
"لائیو اسٹریمنگ روم کے اندر ایک کپ چائے دیہی صارفیت کی علامت بن گیا ہے۔ لہٰذا جب ہم انہوئی سے زرعی مصنوعات کی لائیو اسٹریم کے ذریعے خریداری کرتے ہیں تو جو چیز ہمیں ملتی ہے وہ صرف سامان نہیں ہوتا بلکہ اس کے ساتھ دیہی علاقوں کی دوبارہ ترقی کابھرپور جوش و جذبہ بھی ہوتی ہے۔”
ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ



