بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینچین کے وسطی اور جنوبی حصوں میں نقل و حمل کو مضبوط...

چین کے وسطی اور جنوبی حصوں میں نقل و حمل کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تیز رفتار مال بردار ریل لائن کا آغاز

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان کو چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو سے ملانے والی ایک تیز رفتار مال بردار ریل لائن کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس لائن پر چلنے والی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کرتی ہیں جس سے چین کے اس وسطی شہر اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے کے ٹرانسپورٹ مرکز کے درمیان سامان کی براہ راست ترسیل ممکن ہو گئی ہے۔

چائنہ ریلوے ایکسپریس کمپنی لمیٹڈ کے ہانکو سٹیشن کے بزنس ڈیپارٹمنٹ کے منیجر ژانگ تنگ نے کہا کہ ووہان-گوانگ ژو مال بردار لائن بنیادی طور پر وقت کے حوالے سے حساس مصنوعات کی ترسیل کرے گی جن میں تازہ خوراک، بائیو میڈیسن اور الیکٹرانک مصنوعات شامل ہیں۔ ٹرینوں میں خصوصی پیکیجنگ اور درجہ حرارت کی نگرانی کے نظام شامل ہیں تاکہ مصنوعات بہترین حالت میں پہنچ سکیں۔

اس سے قبل بھی کئی تیز رفتار مال بردار ریل لائنیں شروع کی گئی تھیں جن میں کونمنگ-چھنگ دو، ژینگ ژو-چھونگ چھنگ اور نان چھانگ-شین ژین ریلوے ایکسپریس سروسز شامل ہیں۔

اس نئی ریلوے لائن کے آغاز سے چین کے وسطی خطے اور گوانگ ٖڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی مربوط ترقی میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!