بدھ, نومبر 19, 2025
ہومانٹرنیشنلسرینگر، پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق ، 27زخمی

سرینگر، پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق ، 27زخمی

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے پولیس سٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، 27زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکے کے بعد کمپائونڈ پر آگ لگی جس پر فائر ٹینڈرز جائے حادثے پر پہنچے اور آگ بجھانی شرع کی، مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کے مطابق دھماکے میں 7افراد ہلاک جبکہ 27زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ ضبط کئے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا جس سے تھانے کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!