بدھ, نومبر 19, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ کے کائی تک اسپورٹس پارک میں چین کے 15ویں قومی...

ہانگ کانگ کے کائی تک اسپورٹس پارک میں چین کے 15ویں قومی کھیلوں کا رنگا رنگ ایونٹ جاری

چین کے 15ویں قومی کھیل 9 سے 21 نومبر تک منعقد ہو رہے ہیں۔ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ ان کھیلوں کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔ 15ویں قومی کھیلوں کے متعدد مقابلے ہانگ کانگ میں واقع کائی تک اسپورٹس پارک میں ہو رہے ہیں۔

اس پارک کو یکم مارچ کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا اور یہ ہانگ کانگ میں تعمیر کیا جانے والا سب سے بڑا کھیلوں کا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (کانٹونیز): ٹینگ کنگ شنگ، ڈائریکٹر آف اسٹریٹیجک پلاننگ، کائی تک اسپورٹس پارک

"میرا یقین ہے کہ کائی ٹَک اسپورٹس پارک اب ہانگ کانگ کی ایک نئی پہچان بن چکا ہے۔ یہ صرف کھیلوں کی شاندار سہولتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کائی تک کے تاریخی پس منظر کے باعث بھی منفرد ہے۔ یہ پارک کولون کے شہری علاقے میں واقع ہے جس کی تاریخ چِنگ سلطنت کے دور تک جاتی ہے۔ یہاں کبھی مشہور قلعہ نما شہر کولون اور پرانا کائی تک ایئرپورٹ بھی ہوا کرتے تھے۔ آج اسی مقام پر جدید کائی تک اسپورٹس پارک موجود ہےجہاں ہمارے اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے متعدد نئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔”

28 ہیکٹر رقبے پر پھیلا یہ پارک تین اہم مقامات پر مشتمل ہے۔ ایک 50 ہزار نشستوں والا مین اسٹیڈیم، دوسرا 10 ہزار نشستوں والا انڈور اسپورٹس سینٹر اور تیسرا 5 ہزار نشستوں والا پبلک اسپورٹس گراؤنڈ۔ اس کے علاوہ اس میں 8 ہیکٹر کا تفریحی علاقہ بھی شامل ہے جس میں بچوں کے کھیل کے میدان، کورٹ اور سائیکلنگ ٹریک بنائے گئے ہیں۔

ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہانگ کانگ کے کائی تک اسپورٹس پارک میں چین کے 15ویں قومی کھیل جاری

ایونٹ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے

کولون کے شہری علاقے میں واقع پارک یکم مارچ کو عوام کے لئے کھولا گیا تھا

کولون کےعلاقے کی تاریخ چِنگ سلطنت کے دور تک جاتی ہے

اسپورٹس پارک کے ڈائریکٹر ٹینگ کنگ شنگ نے اسےہانگ کانگ کی پہچان قرار دیا

اس علاقے میں کبھی قلعہ نما شہر کولون اور پرانا ہوائی اڈہ بھی ہوتا تھا

تماشائیوں کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لئے متعدد نئی سہولتیں فراہم

پارک کے مرکزی اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے

انڈور سینٹر میں 10 ہزار، پبلک اسپورٹس گراؤنڈ میں 5 ہزار نشستیں ہیں

بچوں کےلئے مخصوص 8 ہیکٹر رقبے پر کھیل کے میدان،سائیکلنگ ٹریک بنائے گئے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!