بیجنگ(شِنہوا)چین نے جاپان کی حالیہ عسکری اور سکیورٹی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہی کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی نے پارلیمنٹ میں جاپان کے ان اصولوں کے بارے میں کیا بیان دیا ہے جن کے تحت جاپان اپنی سرزمین پر جوہری ہتھیار نہ رکھنے، نہ تیار کرنے اور نہ داخل ہونے دینے کی پالیسی پر کاربند ہے۔
لین کے مطابق تاکائیچی نے 3 غیر جوہری اصولوں پر اپنے موقف میں ابہام رکھا اور ان سے دستبرداری کے امکان کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جاپان کی پالیسی میں ایک بڑی اور منفی تبدیلی کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے اور عالمی برادری کے لئے ایک خطرناک پیغام بھیجتا ہے۔



