بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن میں 5 خارجی جہنم واصل کردیئے۔
ذرائع کے مطابق بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی نگرانی میں مشترکہ آپریشن کیا جس میں پولیس کو عوام کی بھر پور امداد حاصل رہی۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 خوارج کو جہنم رسید کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریجنل پولیس افسر سجاد خان نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کی حفاظت کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان ہر دم تیار ہیں ۔


