بدھ, نومبر 19, 2025
ہومپاکستانپارلیمنٹ سپریم، حکومت عوامی مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے، ملک...

پارلیمنٹ سپریم، حکومت عوامی مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے، ملک احمد خان

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم، حکومت عوامی مفاد میں قانون سازی کر رہی ہے، ایمانداری سے کام کرنیوالے ججز کو سلام پیش کرتے ہیں، دیکھیں گے وکلاء تحریک میں کتنا وزن ہوگا؟۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، حکومت عوامی مفاد میں قانون سازی کررہی ہے، سب جانتے ہیں ماضی میں کون کیسے اور کس طرح فیصلے کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف کو حکومت سے نکالنا درست فیصلہ تھا؟ کیا یوسف رضا گیلانی کوہٹانا درست تھا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کرنے والے ججز کوسلام پیش کرتے ہیں، مستعفی ہونے والے ججز میں سے ایک جج ایک پولیٹیکل پارٹی کو انصاف دینا ہی انصاف سمجھتے تھے، ان کے فیصلے جانبدار تھے، ثاقب نثار اور دیگر ججوں کی جانبداریاں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے استعفوں کاسلسلہ رکے گانہیں۔ انہوںنے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں آئین لکھنے کی کوشش مناسب نہیں،وکلا تحریک میں دیکھیں گے کتنا وزن ہو گا، پاکستان کو اب آگے بڑھنا ہوگا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!