وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور بہتان پر مبنی، برطانوی اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا ہے، وانا کیڈٹ کالج کا سانحہ اے پی ایس سے بڑا ہو سکتا تھا، مسلح افواج و دیگر فورسز کا کردار قابل ستائش ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ برطانوی جریدے کی سٹوری نے پی ٹی آئی حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست جھوٹ اور بہتان کے سوا کچھ نہیں ،بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا جس پر وزیراعظم نے عدالت میں پیش ہوکر وکیلوں کے سوالوں کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2017 کے دھرنوں کے دوران بھی جھوٹے الزامات لگائے گئے، ان کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وانا کیڈٹ کالج کا سانحہ اے پی ایس سے بڑا ہو سکتا تھا، مسلح افواج اور دیگر فورسز کا کردار قابل ستائش ہے، اسلام کچہری دھماکے کے ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے، اِن شا اللہ ملک میں امن ضرور آئے گا، ٹیم ورک کے تحت پاکستان میں انشا اللہ کرکٹ جاری رہے گی۔


