شنگھائی(شِنہوا)چین کا زمین اور سمندر میں حملہ کرنے کا حامل پہلا ٹائپ 076 پی ایل اے نیوی شپ سیچھوان چین کے مشرقی شہر شنگھائی سے نیویگیشن ٹیسٹ کے اپنے پہلے مشن پر روانہ ہو گیا۔
سمندری تجربے کا مقصد جہاز کی طاقت، بجلی اور دیگر نظاموں کی اعتماد پذیری اور استحکام کو جانچنا اور تصدیق کرنا ہے۔
یہ جہاز مکمل مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اسے دسمبر 2024 میں پانی میں اتارنے اور نام رکھنے کی تقریب میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اسے ہل نمبر 51 دیا گیا ہے۔
اس کے بعد سے تعمیر کا کام منصوبے کے مطابق مستقل طور پر جاری رہا۔ پی ایل اے نیوی شپ سیچھوان نے مورنگ ٹیسٹ، آلات کی تنصیب اور سسٹم کی جانچ و تصحیح مکمل کر لی ہے اور اب یہ سمندری آزمائش کے تکنیکی معیارات پر پورا اترتا ہے۔
سیچھوان جہاز کا مکمل وزن 40 ہزار ٹن سے زیادہ ہے اور اس میں دو جزیرہ ٹاور نما عمارتیں ہیں، ساتھ ہی پورے جہاز پر ایک لمبی پرواز کی پٹری موجود ہے۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحریہ کی نئی نسل کے زمین اور سمندر پر حملہ کرنے کے حامل جہاز کی حیثیت اس میں جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹا پلٹ اور جنگی طیاروں کو ڈیک پر روکنے کی ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں جو اسے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور فوجی آلات لے جانے کے قابل بناتی ہیں۔


