جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومتازہ ترینچینی مالیاتی پالیسی کے ساختی اقدامات کی بقایا رقم 39 کھرب یوآن...

چینی مالیاتی پالیسی کے ساختی اقدامات کی بقایا رقم 39 کھرب یوآن ہوگئی، مرکزی بینک

بیجنگ (شِنہوا)چین کے مرکزی بینک، عوامی بینک آف چائنہ (پی بی اوسی) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر چینی مالیاتی پالیسی کے ساختی اقدامات کی بقایا رقم 39 کھرب یوآن (تقریباً 550.3 ارب امریکی ڈالر) تھی۔

مرکزی بینک نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران اس نے چینی مالیاتی پالیسی کے مختلف ساختی اقدامات کو موثر انداز میں نافذ کیا اور ٹیکنالوجی مالیات، ماحول دوست مالیات ، شمولیتی مالیات، پنشن مالیات اور ڈیجیٹل مالیات کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا۔

ستمبر کے اختتام تک ٹیکنالوجی قرضوں، ماحول دوست قرضوں، شمولیتی قرضوں، پنشن صنعت کے قرضوں اور ڈیجیٹل معیشت کے قرضوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 11.8 فیصد، 22.9 فیصد، 11.2 فیصد، 58.2 فیصد اور 12.9 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مجموعی قرضوں کی شرح نمو سے زیادہ تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کے ساختی اقدامات کا بنیادی مقصد مالیاتی اداروں کو ترغیب دینا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ قومی حکمت عملیوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کے مطابق کلیدی شعبوں اور کمزور طبقات کی بہتر حمایت کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق آگے چل کر مرکزی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی مالیات، ماحول دوست مالیات، شمولیتی مالیات، پنشن مالیات اور ڈیجیٹل مالیات کو مزید فروغ دینے کے لئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!