چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ جی لین کے سرحدی شہر ہون چھون سے 46 کنٹینروں پر مشتمل ایک مال بردار ٹرین روس کے دارالحکومت ماسکو کے لئے روانہ ہوئی جس کے ساتھ ایک نئی ڈاک ٹرین سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
کنٹینر ٹرین میں روزمرہ استعمال کی اشیاء، گھریلو برقی آلات اور الیکٹرانک مصنوعات سمیت مختلف سامان مکمل طور پر لدا ہوا تھا۔
روس کے برف پوش ساحل اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے پہاڑوں کے درمیان واقع یہ چھوٹا سا شہر ہون چھون اب اپنے ریلوے نیٹ ورک کی ترقی کے ذریعے چین کو نہ صرف روس بلکہ یورپ کے اندرونی علاقوں سے جوڑنے والا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔
نومبر 2023 میں ہون چھون۔ماخالینو ریلوے ڈاک خصوصی ٹرین سروس کے آغاز کے بعد سے اب تک 164 ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں جن کے ذریعے3 لاکھ 80 ہزار سے زائد اشیاء منتقل کی جا چکی ہیں۔
نئی ٹرین سروس کا آغاز اس خطے میں تجارتی سامان کی سرحد پار ترسیل اور نقل و حمل کے نظام کو مزید سہل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔


