تھائی لینڈ کے بڑے کاروباری ادارے چیرون پوکپینڈ (سی پی) گروپ کو مکمل اعتماد ہے کہ وہ چین کی وسیع اور کھلی منڈی میں اپنی جڑیں مزید مضبوطی سے جما سکے گا۔یہ بات گروپ کے سینئر نائب صدر ہوانگ وی وی نے کہی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہوانگ وی وی، سینئر نائب صدر، چیرون پوکپینڈ (سی پی) گروپ
“چین کی عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) چین کے اعتماد، عالمی اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور سپلائی چینز میں باہمی اشتراکِ کار کے ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس نوعیت کی بڑی قومی نمائشیں نہ صرف سی پی گروپ جیسے اداروں کے کاروباری ترقی کے رخ اور اختراعات کو نمایاں کرتی ہیں بلکہ دوسروں کے قیمتی تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔”
رواں برس عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں تھائی لینڈ مہمانِ خصوصی ملک کے طور پر شریک ہے۔
ہوانگ کے مطابق رواں برس سی پی گروپ کے اسٹال کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ پہلی مرتبہ گروپ سے باہر کی کئی تھائی برانڈز بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہوانگ وی وی، سینئر نائب صدر، چیرون پوکپینڈ (سی پی) گروپ
“سی پی گروپ چین کی عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای)کے پلیٹ فارم کے ذریعے نمایاں تھائی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات پیش کرنے میں مدد دینا چاہتاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ چینی اور عالمی خریدار ان اعلیٰ معیار کے تھائی برانڈز اور مصنوعات سےواقف ہو سکیں۔”
ہوانگ نے بتایا کہ چینی منڈی سی پی گروپ کے لیے انتہائی اہم ہے، جو گروپ کی کل آمدنی کا تقریباً 30 فیصد حصہ ہے۔
اب تک سی پی گروپ نے چین میں 600 سے زائد ادارے قائم کئے ہیں جہاں تقریباً 90 ہزار افراد کام کر رہے ہیں۔
ہوانگ نے کہا کہ سی پی گروپ چین میں آئندہ ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرے گا اور مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی صنعتی تبدیلیوں کو مکمل طور پر اپنائے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہوانگ وی وی، سینئر نائب صدر، چیرون پوکپینڈ (سی پی) گروپ
“ہمیں امید ہے کہ چین میں اپنے آپریشنز سے حاصل ہونے والے تجربے کو تیزی سے تھائی لینڈ اور اُن 21 دیگر ممالک اور خطوں میں لاگو کیا جا سکے گا جہاں ہماری سرمایہ کاری موجود ہے تاکہ سی پی گروپ کے مقامی کاروبار تیزی سے ‘اے آئی پلس’ کے دور میں داخل ہو سکیں۔”
بینکاک سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
تھائی کمپنی سی پی گروپ چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شریک
تھائی لینڈ کے معروف کاروباری ادارے کی چین کی وسیع منڈی میں گہری دلچسپی
سینئر نائب صدر ہوانگ وی وی کا چین کے کاروباری ماحول پر اعتماد کا اظہار
"سی آئی آئی ای” کو چین کے کھلے پن اور عالمی تعاون کی علامت قرار دیا گیا
تھائی لینڈ اس سال مہمانِ خصوصی ملک کے طور پر شریک ہے
سی پی گروپ نے پہلی بار متعدد تھائی برانڈز متعارف کرائے ہیں
چین میں سی پی گروپ کے 600 سے زائد ادارے فعال ہیں
تقریباً 90 ہزار افراد کمپنی کے مختلف منصوبوں میں کام کر رہے ہیں
گروپ چین میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کر رہا ہے
"اے آئی پلس” دور کی جانب سی پی گروپ کی تیز رفتار پیش قدمی


