جمعرات, نومبر 13, 2025
ہومپاکستانیوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس و روس کے پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں،...

یوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس و روس کے پارلیمانی وفود کی ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بین الپارلیمانی تعاون اقوام کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ ،عالمی چیلنجز کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی سے بارباڈوس اور روس کے پارلیمانی وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی اور بارباڈوس کے پارلیمانی رہنمائوں نے چیئرمین سینیٹ کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تاریخی ایونٹ کے شاندار انتظامات پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

وفود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ پارلیمانی سطح پر تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے بھی دونوں ممالک کیساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الپارلیمانی تعاون نہ صرف اقوام کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیتا ہے بلکہ عالمی چیلنجز کے حل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کیلئے پارلیمانوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!