منگل, نومبر 11, 2025
ہومانٹرنیشنلچینی صدر کے خصوصی نمائندے کی بولیویا کے صدر کی تقریب حلف...

چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی بولیویا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

لا پاز(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے لی گو یِنگ نے بولیوین حکومت کی دعوت پر بولیویا کے صدر روڈریگو پاز کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، یہ تقریب بولیویا کے دارالحکومت لا پاز میں منعقد ہوئی۔

بعد ازاں اسی روز صدر پاز نے لی گو یِنگ سے دو طرفہ ملاقات بھی کی جو چین کے وزیر برائے آبی وسائل بھی ہیں۔

لی گو یِنگ نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر پاز کو دلی سلام اور نیک تمنائیں پہنچائیں اور کہا کہ چین اور بولیویا اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور بولیویا کے درمیان 40 سال قبل قائم ہونے والے دوطرفہ تعلقات نے وقت کے مختلف نشیب و فراز کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ ترقی کی ایک مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔

چینی صدر کے نمائندے نے مزید کہا کہ چین بولیویا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور نئی بولیوین حکومت کے ساتھ مل کر چین-بولیویا تزویراتی شراکت داری کو ایک نئے مرحلے تک لے جانا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔

صدر پاز نے لی گو یِنگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے مخلصانہ سلام اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے اس بات پر دلی شکریہ ادا کیا کہ صدر شی جن پھنگ نے ان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے ایک خصوصی نمائندہ بھیجا۔

صدر پاز نے کہا کہ بولیویا چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، "ایک چین” کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!