گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی صدر کرسٹی کوونٹری اور تاحیات اعزازی صدر تھامس بیچ سے ملاقات کی۔
کوونٹری اور بیچ چین میں ملک کے 15 ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اولمپک روح انسانی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ لوگوں کی بہتر دنیا کی خواہشات عکاسی کرتی ہے اور چین کے اس وژن کے ساتھ بہت ہم آہنگ ہے کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ قائم کیا جائے۔
چینی صدر نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اولمپک تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے اور خود کو کھیلوں کی طاقتور قوم بنانے کے دوران عالمی کھیلوں کے نظم و نسق میں مزید دانشمندی اور طاقت کا اضافہ کرے گا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر میں مزید کردار ادا کرے گا۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ قومی کھیل چین کا سب سے بڑا ایونٹ اور کھیلوں کی اعلیٰ سطح کی تقریب ہے۔ اس بار یہ کھیل گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں مشترکہ طور پر ہورہے ہیں ۔
انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سال کے قومی کھیل نہ صرف نئے دور میں چین کی نئی کھیلوں کی کامیابیوں بلکہ عظیم تر خلیجی علاقے میں چینی جدیدیت کی نمایاں پیشرفت کو بھی اجاگر کریں گے۔
کوونٹری اور بیچ نے گوانگ ژو میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ عظیم تر خلیجی علاقے میں چینی جدیدیت کی متحرک صلاحیت اور کامیابیاں خود دیکھ سکیں۔
ملاقات کے موقع پر وانگ یی، ہوانگ کن منگ اور شین یی چھن بھی موجود تھے۔


