کراچی میں نشے میں دھت ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر جا چڑھی جس کے نتیجے میں وہاں سوئے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کلفٹن کے علاقے میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں گاڑی ڈرائیور اور اس کا ساتھی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، حکام کے مطابق گاڑی ڈرائیور نشے میں دھت تھا جسے پولیس نے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کریم اور شبیر احمد کے ناموں گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت مدثر ولد غلام یاسین، شکیل ولد مزمل، طاہر علی ولد خدا بخش اور احد کے ناموں سے ہوئی ہے۔


