جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچالا جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں قیدیوں کی جانب سے اسلحے کا آزادانہ استعمال بھی کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ادھر حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
واقعہ کے فوراً بعد جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کرنے کیلئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔


