منگل, نومبر 11, 2025
ہومانٹرنیشنلغزہ میں ترک فوجی دستوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے،...

غزہ میں ترک فوجی دستوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دینگے، اسرائیل

اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی صورت میں ترکی کے فوجی دستوں کی شمولیت کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ترک فوجی دستوں کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق تل ابیب نے اس موقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کریگا۔

ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے اسرائیل کیخلاف جارحانہ موقف اپنایا ہے، اسلئے اسرائیل کسی طور پر ترک فوج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیگا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پائوں نہیں لگنے دینگے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!