اتوار, نومبر 9, 2025
ہومتازہ ترینچین میں اکتوبر کے دوران پیداواری قیمتوں میں بہتری کا رجحان

چین میں اکتوبر کے دوران پیداواری قیمتوں میں بہتری کا رجحان

بیجنگ (شِنہوا)چین میں اکتوبر 2025 کے دوران فیکٹری سطح پر قیمتوں میں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں کیونکہ پیداواری قیمتوں کے اشاریے (پی پی آئی) میں کمی کا رجحان مزید سکڑ گیا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات(این بی ایس) کے مطابق اکتوبر میں پیداواری قیمتوں کا اشاریہ (پی پی آئی) جو فیکٹری سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو ماپتا ہے گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2.1 فیصد کم ہوا تاہم یہ کمی ستمبر کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم تھی جو مسلسل تیسرے مہینے کمی میں سکڑاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

این بی ایس کی ماہر شماریات ڈونگ لی جوآن نے کہا کہ پی پی آئی میں گزشتہ سال کی نسبت کمی کے محدود ہونے کی وجوہات میں بڑی صنعتوں میں پیداواری صلاحیت کی ایڈجسٹمنٹ، جدید صنعتی نظام کے قیام کی رفتار میں تیزی اور کھپت کی صلاحیت کے فروغ جیسے عوامل شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر پی پی آئی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا جو اس سال کا پہلا اضافہ ہے۔

ڈونگ کے مطابق اکتوبر میں طلب و رسد کے ڈھانچے میں بہتری کے باعث کچھ صنعتوں جیسے کوئلے کی کان کنی اور پراسیسنگ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلیوں نے کچھ مقامی صنعتوں کی قیمتوں پر بھی اثر ڈالا۔

ڈونگ نے مزید کہا گزشتہ ماہ عالمی غیر آلودہ دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے نے مقامی غیر آلودہ دھاتوں کی صنعت میں گزشتہ ماہ کی نسبت قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی تیل اور قدرتی گیس کے شعبوں میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ چین کا صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی)، جو افراطِ زر کو ماپنے کا اہم پیمانہ ہے، اکتوبر میں گزشتہ سال کی نسبت 0.2 فیصد بڑھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!