پیر, نومبر 10, 2025
ہومپاکستانجمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بجکر 47 منٹ...

جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بجکر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اسلامی کیلنڈر کے اگلے ماہ کے چاند سے متعلق کہا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح ہیں، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی۔

چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری رہے گی، غروبِ آفتاب کے بعد چاند 35 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!