پیر, نومبر 10, 2025
ہومپاکستانپاک بحریہ نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

پاک بحریہ نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

پاک بحریہ کے دستے نے لاہور میں شاعر مشرق علامہ ِ اقبال کے مزارپر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں اس موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر فرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے قومی شاعر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

نیول چیف نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

بعدازاں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عاطف بشیر نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!