اتوار, نومبر 9, 2025
ہومانٹرنیشنلکوئی امریکی عہدیدار جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت...

کوئی امریکی عہدیدار جنوبی افریقہ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی امریکی عہدیدار اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پھر دعویٰ کیا کہ افریکانرز، جو جنوبی افریقہ میں ایک اقلیتی گروہ ہے، کو قتل کیا جا رہا ہے، ان کا خون بہایا جا رہا ہےاور ان کی زمینیں اور فارمز غیر قانونی طور پر ضبط کئے جا رہے ہیں۔جنوبی افریقہ کی حکومت نے سال بھر وائٹ ہاؤس کے ان الزامات کو بارہا مسترد کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں 2026 میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میامی، فلوریڈا میں میزبانی کا منتظر ہوں۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ بذات خود جنوبی افریقہ میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان کشیدگی جنوری کے آخر میں ٹرمپ کے دوبارہ منصب صدارت سنبھالنے کے فوراً بعد پیدا ہوئی۔فروری میں ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کئے جس کے تحت جنوبی افریقہ کو دی جانے والی امریکی امداد منجمد کر دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی جانب سے جنوری میں دستخط شدہ اراضی اصلاحات سے متعلق قانون "ایکسپروپریئیشن ایکٹ” ملک کی سفید فام آبادی کے خلاف "امتیازی سلوک” پر مبنی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!