بزایل فٹبال ٹیم کے کپتان اور سٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے معروف سعودی فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سینٹ جرمن(پی ایس جی) کے فارورڈ کھلاڑی نیمار جونئیرنے2023 میں اپنی ٹیم کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم مسلسل انجری مسائل کے سبب اب انہوں نے کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ اپنے ملک بزایل کے مقامی کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
ادھر سعودی کلب الہلال نے اپنے ایکس اکانٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کلب نیمار جونئیر کی خدمات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے بیان میں کہا گیا کہ ہم انکے کیریئر میں کامیابی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔


