پاکستانی ڈراموں کی سینئر اداکارہ نائمہ خان کا معروف ادیب اور ڈرامہ نگار مرحوم اشفاق احمد سے کیا رشتہ ہے ، اس کا انکشاف اداکارہ نے کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک شو میں میزبان کے سوال کے جواب میں نائمہ خان نے کہا کہ مرحوم اشفاق احمدان کے ماموں تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اشفاق احمد ان کی والدہ کے کزن تھے اور ان کا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا۔
اداکارہ نے مزید بتایا جب انہوں نے اشفاق احمد سے شوبز میں آنے کیلئے سفارش کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھیجا ہوا تو کچرا بھی قبول کرلیا جائے گا مگر اس طرح تم پر سفارشی ہونے کا ٹھپہ لگ جائیگا۔
مرحوم نے مجھے مشورہ دیا کہ اپنی پہچان خود بنائو اورجب تمہارا مقام بن جائے تب کہنا کہ تم اشفاق احمد کی بھانجی ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ اشفاق احمد نے وفات سے کچھ عرصہ قبل خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے گھر پر کچی لسی اور آموں کی پارٹی رکھیں لیکن افسوس کہ میں انکی یہ خواہش پوری نہ کر سکیں کیونکہ ان دنوں میں اپنے بچوں کے ہمراہ انگلینڈ میں تھیں۔


