اتوار, نومبر 9, 2025
ہومپاکستانکراچی، 3 پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد، مقدمات...

کراچی، 3 پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد، مقدمات درج

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق میمن گوٹھ میں پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی ملزم کی شناخت لال دین کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، بھینس کالونی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حسیب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جیکسن پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے دو پستول، دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قاسم اور بادشاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!