اے این ایف نے لاہور میں نجی تقریبات میں منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون سمگلر ڈرائیور سمیت گرفتار کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نے ایک عورت اور اس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کیخلاف مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں کامیاب آپریشن کیا۔
خواتین ڈیفنس و دیگر علاقوں کے اعلی طبقاتی حلقوں میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور آئس کی فراہمی میں ملوث تھیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایچ اے میں کارروائی کے دوران خاتون اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے قبضے سے کوکین، آئس اور ویڈ برآمد کی گئی۔
بعد ازاں ڈی ایچ اے اور ایچ بی ایف سی ہائوسنگ سوسائٹی میں ملزمان کے گھروں کی تلاشی کے دوران 5کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن ،120گرام کوکین ، 232ایکسٹسی گولیاں، 280گرام ویڈ، اور شراب کی 70بوتلیں برآمد ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق چھاپوںکے دوران ملزمہ کی فرارہونیوالی بیٹیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔


