یہ ویتنام کے جنوبی صوبہ وِنه لونگ کا علاقہ بنھ دائی ہے جہاں میکانگ ڈیلٹا کے پانیوں سے بلند ہوتے ونڈ ٹربائنز سر اُٹھائے کھڑے ہیں۔
یہ آف شور ونڈ پاور منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن یعنی پاور چائنہ نے تعمیر کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): دو ہائی یانگ، نائب صدر، پاور چائنہ، ایشیا پیسفک ریجن
"ہم نے ویتنام کے بنھ دائی آف شور ونڈ پاور منصوبے کے تین مراحل مکمل کر لئے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 141 میگاواٹ ہے۔ یہ منصوبہ ہر سال 38 ہزار 600 ٹن معیاری کوئلے کی بچت کرتا ہے، 26 ہزار 200 ٹن گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لاتا ہے اور 3 ہزار 400 ٹن راکھ کے فضلے میں کمی کرتا ہے۔ یہ کسی چینی کمپنی کا ملک سے باہر پہلا آف شور ونڈ پاور منصوبہ بھی ہے۔”
یہ منصوبہ سالانہ 30 سے 40 کروڑ کلو واٹ آور بجلی پیدا کرتا ہے جو تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ویتنامی گھروں کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہے۔
ویتنام کا ہدف ہے کہ وہ سال 2050 تک خالص صفر اخراج (نیٹ زیرو ایمیشنز) حاصل کرے۔ یہ آف شور ونڈ پاور منصوبہ پائیدار توانائی کی ایک نمایاں مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔
یہ منصوبہ مقامی کارکنوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سیکھنے کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (ویتنامی): فان وان نغیا، منیجر، کوالٹی ایشورنس اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈپارٹمنٹ، بنھ دائی آف شور ونڈ پاور پروجیکٹ
"میں سمجھتا ہوں کہ پاور چائنہ کے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کے لئے ایک شاندار موقع ہے۔ یہ منصوبہ مستقبل کی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ خاص طور پر جب ویتنام ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے تو اس طرح کا تعاون ایک بہترین آغاز ثابت ہو رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): دو ہائی یانگ، نائب صدر پاور چائنہ، ایشیا پیسفک ریجن
"چین اور ویتنام کے اشتراک سے شروع کیا گیا یہ آف شور ونڈ پاور منصوبہ ایشیا پیسفک خطے میں ماحول دوست حکمت عملی اور کاربن اخراج میں کمی کے لئے تعاون کی ایک واضح راہ متعین کرتا ہے۔ یہ منصوبہ ایپک (اے پی ای سی) کے رکن ممالک کے لئے صاف توانائی کی منتقلی، علاقے میں ماحول دوست صنعتی سلسلےکے قیام اور پائیدار ترقی کے فروغ میں قابلِ تقلید مثال ہے۔”
وِنه لونگ، ویتنام سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ویتنام میں پاور چائنہ کا آف شور ونڈ پاور پراجیکٹ کامیابی سے جاری
بینھ دائی کے ساحل پر ایستادہ ٹربائنز توانائی کے نئے دور کی علامت بن گئیں
141 میگاواٹ مجموعی صلاحیت کے منصوبے کے تین مراحل مکمل ہو چکے
یہ چین کی کسی کمپنی کا بیرونِ ملک پہلا آف شور ونڈ پاور منصوبہ ہے
منصوبہ سالانہ 30 سے 40 کروڑ کلو واٹ آور بجلی پیدا کر رہا ہے
38 ہزار 600 ٹن کوئلے کی بچت اور 26 ہزار 200 ٹن کاربن اخراج میں کمی آئی
ایک لاکھ 62 ہزار گھروں کی بجلی کی ضرورت پوری ہو گئی
مقامی کارکن جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنی مہارت میں اضافہ کر رہے ہیں
ویتنام 2050 تک خالص صفر اخراج کے ہدف کے حصول کے لئے پرعزم ہے
منصوبہ چین اور ویتنام کے تعاون کی ایک قابلِ تقلید مثال بن گیا



