ہفتہ, نومبر 8, 2025
ہومپاکستانقصور، غربت، بیماری سے تنگ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی...

قصور، غربت، بیماری سے تنگ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

قصور میں غربت اور بیماری سے تنگ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق قبر کوٹ کا رہائشی خلیل عرف بلا ڈوگر گزشتہ کئی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھا، جبکہ معاشی تنگی کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج کرانے سے بھی قاصر تھا۔

حکام کے مطابق صورتحال سے تنگ آ کر متوفی نے گھر میں گندم کی فصل میں استعمال ہونیوالی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!