جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومLatestمس یونیورس تقریب میں 'مس میکسیکو 'کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ، حسینائیں...

مس یونیورس تقریب میں ‘مس میکسیکو ‘کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ، حسینائیں تقریب چھوڑ گئیں

تھائی لینڈ میں ہونے والی مس یونیورس 2025 کی ایک تقریب میں تضحیک آمیز رویے کے بعد چند حسینائیں واک آؤٹ کرگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  منتظمین کی جانب سے مس میکسیکو کے ساتھ مبینہ طور پر غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا گیا۔

دوران تقریب تھائی لینڈ مس یونیورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اتسارگریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش سے سوال کیا کہ ‘انہوں نے ایک تشہیری شوٹ میں حصہ کیوں نہیں لیا؟’

اس موقع پر انہوں نے فاطمہ بوش کو انگریزی میں’Dumb‘ یعنی احمق کہا جس کے بعد تقریب کا ماحول بگڑنے لگا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی،  ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کئی دیگر حسیناؤں نے اسے ذلت آمیز قرار دیا اور احتجاجاً تقریب چھوڑ کر چلی گئیں۔

مقابلے میں شامل وکٹوریا تھیلویگ نے کہا کہ مس میکسیکو کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، وہ کسی بھی عالمی مقابلے کے معیار کے خلاف ہے۔

اس کے علاوہ فاطمہ بوش نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ ’بیلوں کی طرح خاموش نہیں رہیں گی‘ اور خواتین کی عزت و وقار کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی، ہماری آواز کوئی نہیں دبا سکتا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی مس میکسیکو کے حق میں آواز اٹھائی اور تھائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے رویے پر شدید تنقید کی جب کہ کئی صارفین نے مطالبہ کیا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

 واقعے کے بعد مس یونیورس آرگنائزیشن نے  اپنے بیان میں کہا کہ ہم تمام شرکا کے ساتھ باعزت سلوک پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ  بھی غیر مناسب رویہ اختیار نہیں کیا جاسکتا۔

تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!