جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومLatest26 نومبر احتجاج کیس، مسلسل عدم حاضری، علیمہ خان کے 8ویں بار...

26 نومبر احتجاج کیس، مسلسل عدم حاضری، علیمہ خان کے 8ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے 8 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ ملزمہ کی جائیداد و کاروبار کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان ودیگر کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت علیمہ خان وارنٹ تعمیل کے باوجود پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

دوران سماعت ملزمہ کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے بارے رپورٹ پیش کی گئی، عدالت کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر علیمہ خانم کے 12بینک اکائونٹس منجمد کئے جا چکے ہیں، ایم سی بی اکائونٹ میں 1کروڑ 24لاکھ روپے کابیلنس موجود ہے۔

عدالت نے نوٹس کے باوجودرپورٹ عدالت پیش نہ کرنے پریو بی ایل کے منیجر ہیڈ آفس کراچی اورحبیب میٹرو بینک کے منیجرسید منصور حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے، سنہری بینک اور بینک آف پنجاب کی جانب سے بھی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی جس پر دونوں کو توہین عدالت نوٹس جاری کئے گئے۔

پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ علیمہ خانم کھلے عام دیدہ ودانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا مذاق بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر مقدمے کا ٹرائل روک دیا گیا ہے، ملزمہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدارکی تفصیلات حاصل کی جائیں تاکہ اگلے مرحلے میں ملزمہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا جا سکے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کے 8 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پراپرٹیز تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کمشنر اسلام آباد کو بھی ملزمہ کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے اور چیئرمین ایس ایچ سی پی کو بھی ملزمہ کے نام پر رجسٹر کمپنی یا شیئرزکی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

China space exploration VLBI. network Radio telescope-Xinhua 27-12-2024
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!