جمعرات, نومبر 6, 2025
ہومEnertainmentفلم کے دوران ڈائریکٹر نے ہراساں کیا اور بیڈ تک آگیا، فرح...

فلم کے دوران ڈائریکٹر نے ہراساں کیا اور بیڈ تک آگیا، فرح خان کا کئی سال بعد انکشاف

فرح خان کو بالی وڈ میں چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایک تلخ یاد اب بھی ان کے ذہن میں نقش ہے جب ایک فلم میکر نے انہیں ہراساں کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز سے کوریوگرافر بننے والی فرح نے ٹوئنکل اور کاجول کے کے پروگرام میں کافی موضوعات پر گفتگو کی، اسی شو میں انہوں نے  اعتراف کیا کہ ایک فلم کے دوران ڈائریکٹر نے انہیں جنسی ہراساں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس ڈائریکٹر کی فلم میں کوریوگرافی کررہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے میں گئی اور  بستر پر بیٹھی تھی، وہ فلم ساز گانے پر گفتگو کرنے میرے کمرے میں آیا اور بالکل پاس بیٹھ گیا۔

فرح خان نے مزید کہا کہ اس نازیبا حرکت پر مجھے فوری طور پر اسے اپنے کمرے سے نکالنا پڑا۔

فرح خان نے دوران انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہر حال میں کام کرنا تھا، کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے اور اب میرا یہ ذہن ہے کہ میں اتنے پیسے کماؤں کہ میرے بچوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

اس منظر کی عینی شاہد ٹوئنکل کھنہ نے واقعے پر مزید کہا کہ وہ فلم ساز فرح کے پیچھے پڑا تھا، فرح کو چاہیے تھے کہ اسے مارتی پیٹتی، میں اس واقعے کی گواہ ہوں، ایسا واقعی ہوا تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!