بیجنگ(شِنہوا)ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت کے ساتھ چین کے پاس اپنے وطن جس میں ملک کا تائیوان علاقہ بھی شامل ہے، کے دفاع کے لئے مزید طاقت اور اعتماد موجود ہے۔
ترجمان ژانگ ہان نے یہ بات بدھ کے روز اس سوال کے جواب میں کہی جو حال ہی میں چینی مین لینڈ کے تجارتی سیٹلائٹس کی جانب سے تائیوان کے مختلف مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری ہونے سے متعلق تھا۔
25 اکتوبر کو جب چین نے پہلی بار تائیوان کی چین میں واپسی کی یادگاری تقریب منائی جو تائیوان کی چین میں واپسی کی 80 ویں سالگرہ کا دن بھی ہے، اس موقع پر جی لین-1سیٹلائٹ نیٹ ورک نے خلا سے لی گئی تائیوان کے مختلف حصوں کی 8 ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کیں۔ ان تصاویر میں تائی پے شہر، تائی پے بندرگاہ اور مشہور سیاحتی مقام عالی شان شامل تھے۔
تائیوان چین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ یہ بات جی لین-1 کے سرکاری وی چیٹ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہی گئی جس میں مزید کہا گیا کہ خلا سے دیکھنے کے زاویے سے چین کے صوبے تائیوان کا ہر انچ زندگی اور توانائی سے بھرپور نظر آتا ہے۔
یہ اقدام آبنائےتائیوان کے دونوں کناروں پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا اور اس پر کافی بحث و مباحثہ ہوا۔
ژانگ نے کہا کہ تائیوان مادر وطن کا ایک قیمتی جزیرہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تکنیکی صلاحیتوں میں مسلسل پیش رفت، جس سے ملکی سرزمین کی زیادہ درست پیمائش ممکن ہوئی ہے، چین کو اپنے وطن کے دفاع اور مستقبل کو اعتماد کے ساتھ گلے لگانے کی زیادہ طاقت اور یقین فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے تائیوان کے مزید ہم وطنوں کوچینی مین لینڈ کا دورہ کرنے، خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے اور خاندانی گرمجوشی محسوس کرنے کی دعوت دی۔



