بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ کوالالمپور میں چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے ذریعے حاصل ہونےوالے اتفاق رائے کے نفاذ کے سلسلے میں چین 4 اپریل 2025 کو کچھ امریکی کمپنیوں کے خلاف اعلان کردہ ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست کی پابندیوں کو ایک سال کے لئے معطل رکھے گا۔ یہ معطلی 10 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔
وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 10 نومبر سے چین اس سال 4 مارچ کو بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف اعلان کی گئی نا قابل بھروسہ اداروں کی فہرست سے متعلق پابندیاں ختم کر دے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چینی مقامی کمپنیاں ان امریکی اداروں کے ساتھ تبادلہ یا تجارت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں اور درخواست منظور ہونے کے بعد ہی تجارت کی اجازت ہوگی۔



