منگل, نومبر 4, 2025
ہومLatestقلات ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 خوارجی جہنم واصل

قلات ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4 خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے قلات میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4 خوارجی گرد جہنم واصل کردیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردسے مختلف تخریبی و دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو تلاش کر کے ختم کرنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عزم استحکام وژن کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!