منگل, نومبر 4, 2025
ہومLatestوفاقی حکومت کا آئندہ بجلی نہ خریدنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا آئندہ بجلی نہ خریدنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے آئندہ بجلی نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 18 ماہ میں بجلی قیمت میں ساڑھے10 فیصد تک کمی کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ توانائی شعبے کو جدید خطور پر استوار کر رہے ہیں جہاں موقع ملا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے کے تکنیکی مسائل کو حل کرکے اربوں روپے کی بچت کی جبکہ گزشتہ 18ماہ میں بجلی کی قیمت میں ساڑھے10فیصد تک کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق ٹاسک فورس نے نمایاں کام کیا ،اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی، آٹومیٹنگ میٹرنگ میں صارفین کو پری پیڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضے کے خاتمے سے متعلق موثر پلان بنایا ہے، گردشی قرض میں کمی کیلئے 1200ارب روپے کا قرض معاہدہ کیا ہے، ایک سال میں گردشی قرض میں 700ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!