پیر, نومبر 3, 2025
ہومLatestاحسن اقبال کا سمندری حیاتیات کے تحفظ کیلئے مزید کام کرنے کی...

احسن اقبال کا سمندری حیاتیات کے تحفظ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پرزور

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندری حیاتیات کے تحفظ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا محل وقوع منفرد، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے،ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام ہے، یہاں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کیلئے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہوگا، ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!